مینگلور6/اگست(ایس او نیوز) پولیس نے آدھی رات کو ریاستی شاہراہ پر مسافروں کو لوٹنے والی نوجوانوں کی ایک گینگ کوقریبی علاقہ سولیا میں گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ لٹیروں کی شناخت روہت، گرو پرساد، پروین،کشور اور سریدھر کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ پتّور کے آنے گنڈی علاقے میں ریاستی شاہراہ پر رات کے وقت ڈنڈوں اور درانتیوں سے لیس ہوکرمسافروں کی گاڑیاں روکتے تھے اور انہیں ڈرا دھمکا کر ساز وسامان لوٹ لیتے تھے۔ پولیس کو جب اس کی خبر ملی تو اس نے موقع پر پہنچ کر مذکور ہ گینگ کو گرفتار کرلیا۔